ڈی جی ISPR نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) ٹیکسلا کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں قومی سلامتی، افواجِ پاکستان کے کردار اور نوجوانوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کراچی: سائٹ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتشزدگی، واٹر کارپوریشن کی فوری امدادی کارروائی
طلبہ نے کہا کہ سیشن سے قبل کئی سوالات اور ابہام تھے، لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر کی تفصیلی گفتگو کے بعد بہت سی باتیں واضح ہو گئی ہیں اور قومی بیانیے کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی ملی۔ دہشت گردی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند جیسے حساس موضوعات پر بریفنگ نے طلبہ کو موجودہ صورتحال سمجھنے میں مدد دی۔
اساتذہ نے بھی اس نشست کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو قومی سلامتی اور افواج کے کردار سے آگاہ کرنا ایک اہم اقدام ہے۔
وائس چانسلر Professor Dr. Inayat Ullah Khan نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فوج نے دلیری سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اور نوجوانوں کو بھی پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جس مقام پر ہے، اس کے پیچھے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیاں شامل ہیں۔
