ملیر: سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم دانش عرف دانی گرفتار

Karachi Police کے ضلع ملیر میں ایسٹ زون کی سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

جناح ایئرپورٹ پر ایئر ہوسٹس گرفتار، ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق کارروائی بھینس کالونی کے علاقے میں عمل میں لائی گئی جہاں سے ملزم دانش عرف دانی کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ راؤنڈز اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم سے متعلق تفصیلات بھی سامنے لائی جا سکیں۔

سکھن پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر: سکھن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم دانش عرف دانی گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!