جناح ایئرپورٹ پر ایئر ہوسٹس گرفتار، ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

Federal Investigation Agency (ایف آئی اے) امیگریشن نے Jinnah International Airport پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی ایئرلائن کی فضائی میزبان کو ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں آف لوڈ کر دیا۔

کوچ اور کپتان نہیں چاہتے پاکستان آگے جائے، مشکل فیصلے ناگزیر ہیں: شاہد آفریدی

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ خاتون کریو ممبر پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب کے لیے ایگزٹ ری انٹری ویزا کے ساتھ روانہ ہو رہی تھیں کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ان کا رویہ مشکوک پایا گیا۔ جی آر او افسر کی جانب سے روکے جانے پر ان کے سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کی گئی۔

دورانِ تفتیش خاتون نے بتایا کہ وہ 2014 سے Saudia میں بطور ایئر ہوسٹس خدمات انجام دے رہی ہیں اور ملازمت کے باعث باقاعدگی سے بین الاقوامی پروازوں پر سفر کرتی ہیں۔ تاہم مشکوک حرکات کے باعث ان کا سامان تفصیلی تلاشی کے لیے منگوایا گیا۔

تلاشی کے دوران سگریٹس کے 26 بنڈلز، آداب گٹکا کے 9 پیکٹ، رجنی تمباکو کے 24 ساشے اور سپاری کے 3 شاپرز برآمد ہوئے، جنہیں ممنوعہ اور کمرشل نوعیت کی اشیاء قرار دیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ اشیاء قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بیرونِ ملک منتقل کی جا رہی تھیں۔

مزید پوچھ گچھ میں خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے ممنوعہ اشیاء کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں اور ماہانہ متعدد بار سعودی عرب اسمگلنگ کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 10 سے 12 دیگر کریو ممبران بھی اس غیر قانونی سرگرمی میں شامل ہیں۔

خاتون نے مبینہ طور پر یہ اعتراف بھی کیا کہ روانگی کے دوران بعض اہلکاروں اور ایئرلائن اسٹاف کی ملی بھگت سے رقم ادا کر کے سامان کلیئر کروایا جاتا رہا۔ واقعے کے بعد باضابطہ مقدمہ درج کر کے معاملہ ایف آئی اے اے سی سی سرکل کراچی کے سپرد کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کی تلاش اور نیٹ ورک کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “جناح ایئرپورٹ پر ایئر ہوسٹس گرفتار، ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!