ترکیہ میں ترکش ائیر فورس کا ایف 16 جنگی طیارہ مغربی علاقے میں ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔
ایران کا امریکی الزامات مسترد، میزائل پروگرام سے متعلق دعوے ’’بڑا جھوٹ‘‘ قرار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ کا General Dynamics F-16 Fighting Falcon بدھ کی صبح مغربی ترکیہ میں پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوا۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق طیارے نے صوبہ Balikesir میں قائم 9ویں مین جیٹ بیس سے اڑان بھری تھی تاہم پرواز کے کچھ ہی لمحوں بعد اس کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے ملبہ برآمد کرلیا گیا۔ حادثے میں پائلٹ میجر ابراہیم بولات جاں بحق ہوگئے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ صوبائی چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
