ایسٹ زون کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
ترکیہ میں ایف 16 جنگی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق
پولیس کے مطابق تھانہ Zaman Town کی حدود میں سیکٹر 48/A کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت یوسف ولد یاسین اور فاروق ولد ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل اور تین موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
