وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، لہٰذا پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت وفاقی حکومت سے اس معاملے پر جواب طلب کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات نہ ہو سکی، سہیل آفریدی کا شکوہ

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور اس وقت میگا پروجیکٹس خصوصاً کراچی میں تعمیر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی اسکیمیں صرف کراچی یا حیدرآباد کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے لیے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ملک بھر سے شہری علاج کی غرض سے کراچی آتے ہیں۔ جگر کی پیوند کاری کے لیے لوگ بیرون ملک جایا کرتے تھے مگر اب سندھ میں ہی یہ سہولت دستیاب ہے۔ ان کے بقول حکومت کا ہدف ہے کہ کوئی بھی شہری علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر مجبور نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل پورٹل پر کام کر رہی ہے جبکہ تھرپارکر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ صوبے میں کسان خواتین کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے لیے نئے منصوبے متعارف کرائے جاسکیں، جبکہ سندھ الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم ہوچکی ہے۔

امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع اور ہائی ویز کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق 120 پولیس مقابلوں میں 28 ڈاکو مارے گئے جبکہ 56 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو جان بوجھ کر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگرچہ شہر کو چیلنجز درپیش ہیں، تاہم اس کی آبادی کا موازنہ کسی شہر نہیں بلکہ کئی ممالک سے کیا جاسکتا ہے۔ روزانہ ہزاروں افراد ملک بھر سے کراچی آتے ہیں اور یہاں کے سرکاری اسپتالوں میں تقریباً 50 فیصد مریض دیگر شہروں سے ہوتے ہیں، جن کے علاج پر آنے والے اخراجات سندھ حکومت برداشت کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان میں آصف علی زرداری سے متعلق میٹنگ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری معمول کے مطابق بریفنگ لیتے رہتے ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ہر موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کرتی ہے اور پیپلزپارٹی وفاق کی حمایت کر رہی ہے، تاہم وہ اتحادی نہیں ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، شرجیل میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!