کراچی: سوئی سدرن نے گیس بندش کے دعوے بے بنیاد قرار دے دیے

کراچی: سوئی سدرن نے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس بندش کے حوالے سے گردش کرنے والے دعوے مسترد کر دیے ہیں۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق شہر میں گیس سپلائی مجموعی طور پر مستحکم ہے اور کسی بھی بڑے پیمانے پر بندش کا مسئلہ موجود نہیں۔

سندھ پولیس کی بڑی کامیابی، گھوٹکی اور دیگر علاقوں میں 14 خطرناک ڈاکو سرینڈر

اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہریوں کی طرف سے 1199 پر گیس بندش کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ تاہم، بعض گھروں میں کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے دیگر صارفین کو وقتی طور پر گیس کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سوئی سدرن نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران گیس کی طلب زیادہ ہونے کے باوجود سحر 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک شہر بھر میں گیس سپلائی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سوئی سدرن نے گیس بندش کے دعوے بے بنیاد قرار دے دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!