کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے ایس ایس پی زبیر نزیر شیخ نے گلشن ڈویژن کے افسران اور پولیس جوانوں کے ہمراہ چار مینار چورنگی پر سادگی اور عقیدت کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
کراچی: سوئی سدرن نے گیس بندش کے دعوے بے بنیاد قرار دے دیے
اس موقع پر ایس پی گلشن، ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ اور دیگر افسران و جوان بھی شریک ہوئے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ ڈیوٹی کے اوقات کے دوران روزہ رکھنے کے باوجود فرائض کی ادائیگی پولیس جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ وابستگی اور جذبۂ خدمت کا عملی مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فرض شناس جوان محکمۂ پولیس کا فخر ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گلشن ڈویژن کے افسران اور جوانوں نے ایس ایس پی کے ساتھ افطار کرنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔