کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پولیس نے خطرناک اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ روز 8 ڈاکوؤں نے خود کو قانون کے حوالے کیا جبکہ آج گھوٹکی اور آس پاس کے علاقوں میں 6 دیگر ڈاکوؤں نے سرینڈر کر دیا۔
اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی بھتہ خور گرفتار، 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
وزیر داخلہ نے سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی فہرست بتائی جس میں راہب نادر مولی، ظہور موریو، سندھ شیخ، بخش ولد ساون شر، ظہور ولد زورو شر، راہب ولد قائم شر اور موریو ولد منٹھار شر شامل ہیں۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ میگا آپریشن "نجات مہران” آخری ڈکیت تک جاری رہے گا۔ انہوں نے ڈاکوؤں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سرینڈر کریں، ہتھیار نہ ڈالنے والے کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پیز گھوٹکی و سکھر اور ان کی ٹیمز کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان رینجرز، آئی بی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پولیس کے ساتھ تعاون کو لائق ستائش قرار دیا۔
