کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں بہادرآباد مرکز پر مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی سیاسی صورتحال سمیت تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملیر سٹی پولیس کی اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت عادی ملزم گرفتار
اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی اور امین الحق نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ فیصل سبزواری، رضوان بابر، کہف الواری اور فرقان اطیب بھی اجلاس میں موجود تھے۔
مرکزی کمیٹی نے رمضان المبارک کے موقع پر تنظیم کے شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں ماہ صیام کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال، بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
شرکاء نے شہری مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
