کراچی: کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت ایک عادی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی کی نگرانی میں مین نیشنل ہائی وے نزد رائل سی این جی پمپ پر کی گئی۔
ایف آئی اے کی انسانی اسمگلرز کے خلاف بڑی کارروائی، سب ایجنٹ گرفتار، 8 افغان باشندے تحویل میں
پولیس کے مطابق دوران چیکنگ ایک شخص کو موٹر سائیکل پیدل ساتھ لے جاتے ہوئے مشکوک جان کر روکا گیا۔ ذریعہ تلاش ڈیوائس کے ذریعے موٹر سائیکل کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل تھانہ فیروز آباد کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔
ملزم کی شناخت دائم عرف فیصل عرف گڈو ولد مولا داد کے نام سے ہوئی ہے۔ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم اس سے قبل تھانہ ملیر سٹی میں تین مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے جبکہ تھانہ سودا آباد اور شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی مختلف مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
1۔ مقدمہ الزام نمبر 95/21 بجرم دفعہ 81A (ماوا گٹکا) تھانہ ملیر سٹی
2۔ مقدمہ الزام نمبر 56/22 بجرم دفعہ 381-A تھانہ سودا آباد
3۔ مقدمہ الزام نمبر 664/23 بجرم دفعہ 6/913C تھانہ ملیر سٹی
4۔ مقدمہ الزام نمبر 128/24 بجرم دفعہ 6/923 تھانہ ملیر سٹی
5۔ مقدمہ الزام نمبر 779/25 بجرم دفعات 353/324/395/427/224/34/7ATA تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن
پولیس نے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور دیگر ممکنہ وارداتوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

