اسلام آباد میں اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس، قانونی اسٹیٹس کے حصول کا طریقہ کار طے

اسلام آباد: محسن نقوی اور سالک حسین کی مشترکہ صدارت میں اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بہادرآباد مرکز پر ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال اور شہری مسائل پر غور

اجلاس میں وزارت داخلہ پاکستان اور وزارتِ خارجہ پاکستان کے حکام نے شرکت کی، جبکہ اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل بارسلونا اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کر کے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے نہیں ہے۔ درخواست گزاروں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ الگ الگ کریکٹر سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوں گے بلکہ نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے ایک ہی قومی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

بریفنگ کے مطابق اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ریذیڈنٹ کارڈ جاری کیا جائے گا، جبکہ سات سے آٹھ سال مکمل کرنے پر مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ ہموار ہوگا۔ اجلاس میں دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز اور آسان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تصدیق کے عمل کو برق رفتار بنایا جائے اور درخواست گزاروں کو ہر سطح پر مکمل سہولت فراہم کی جائے۔ سالک حسین نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں کو قانونی اسٹیٹس ملنا خوش آئند ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد میں اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس، قانونی اسٹیٹس کے حصول کا طریقہ کار طے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!