ڈسٹرکٹ سٹی میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

کراچی: کراچی کے ڈسٹرکٹ سٹی میں 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، پکتیکا اور ننگرہار میں متعدد اہداف تباہ

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں ملزم محمد شریف کو حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی ایمان جھولا کھیلنے کے لیے گھر سے نکلی تھی اور واپسی پر ملزم نے اسے زبردستی پکڑ کر ایک بلڈنگ میں لے جانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے شور مچانے پر ملزم گھبرا گیا اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو طبی اور قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!