پشاور (19 فروری 2026) پشاور میں پاک فوج کے ISPR ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے شرکاء کے ساتھ کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست میں طلبہ کو خیبر پختونخوا کے سیکورٹی معاملات اور داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
سندھ میں 1 لاکھ 72 ہزار نوجوانوں کو بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس بورڈ کے ذریعے روزگار ملا
طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ وارانہ مہارت اور معرکہ حق کے دوران دشمن کے خلاف جرأت و استقامت کو سراہا۔ کور کمانڈر نے طلبہ کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔
طلبہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے مثبت بیانیے کے محافظ بنیں گے اور قومی مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج کا اس ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
شرکاء نے کہا کہ نشست کے دوران انہیں خیبر پختونخوا اور قومی سیکورٹی معاملات کی گہری تفہیم حاصل ہوئی اور یہ تجربہ ان کے فہم و فراست میں اضافہ کا سبب بنا۔ طلبہ نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل محاذ پر دشمن کے پروپیگنڈے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔
