کراچی: سرسید میں پولیس مقابلہ، دو اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار، ایک کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آگیا

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ویسٹ زون میں واقع تھانہ سرسید کی حدود سیکٹر 11C/3 میں شاہین فورس اور سرسید پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ایران سے فوری انخلا کی ہدایت، پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کا ہنگامی انتباہ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد خان ولد سردار احمد خان اور محمد اعجاز ولد حضور بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پستول 9 ایم ایم، ایک عدد پستول 30 بور، تین موبائل فون، تین ہزار روپے نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تازہ تحقیقات میں گرفتار ملزم شہزاد خان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آ گیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق اس کے خلاف مقدمہ نمبر 988/23 بجرم دفعہ 23-1(A) تھانہ تیموریہ جبکہ مقدمہ نمبر 293/24 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سرسید میں درج ہے۔

مزید تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل تھانہ گلشن اقبال کی حدود سے چھینی گئی تھی۔ پولیس نے اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس کی مدد سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!