کراچی: گل پلازہ سانحہ — چیف فائر آفیسر کا جوڈیشل کمیشن میں اہم انکشاف

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے پیش ہو کر اہم انکشافات کیے کہ اگر پلازہ کی بجلی رات کے وقت بند نہ کی جاتی اور فوری اعلان کیا جاتا تو انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026: لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کی طلبہ سے فکری نشست

جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ریسکیو 1122 واجد صبغت اللہ نے بتایا کہ گل پلازہ میں آگ کی اطلاع رات 10 بج کر 35 منٹ پر موصول ہوئی، اور 10 بج کر 52 منٹ پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ فلور سے اوپر میزنائن اور فرسٹ فلور کے افراد نے سمجھا کہ آگ قابو پاجائے گی، اسی دوران دکاندار سامان نکالنے میں مصروف تھے، لیکن اے سی ڈکٹ کے ذریعے آگ تیزی سے اوپر پھیلی۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ کے دوران فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور باؤزرز موقع پر روانہ کیے گئے، لیکن ٹریفک جام اور تنگ راستوں کی وجہ سے رسپانس میں مشکلات آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرلیں اور بند کھڑکیاں ریسکیو میں رکاوٹ بنیں، اور ساڑھے 11 بجے آگ بجھانے کا کام شروع کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پلازہ کے اندر ایمرجنسی لائٹس کی غیر موجودگی اور بجلی بند ہونے کے باعث دھواں انتہائی حد تک بڑھ گیا، جس سے موبائل فون کی ٹارچ بھی مؤثر ثابت نہ ہوئی۔ ہمایوں خان نے آگ کی شدت ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد قرار دی اور کہا کہ فوم کا اس جگہ پر کوئی فائدہ نہ ہوتا۔

چیف فائر آفیسر نے کمیشن کو بتایا کہ اگر فوری طور پر اعلان کیا جاتا کہ چوکیدار دروازے کھولیں، اور بجلی بند نہ کی جاتی تو کئی انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ فائر بریگیڈ کے اصول کے تحت ہوتا ہے اور اندر موجود افراد کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔

کمیشن نے آگ کی وجوہات، پانی کی فراہمی، فائر ہائیڈرنٹ کی عدم موجودگی، دکانداروں کی غیر ذمہ داری اور ریسکیو اہلکاروں کی تربیت کے پہلوؤں پر بھی سوالات کیے۔ چیف فائر آفیسر نے آگ کے پھیلاؤ اور محدود وسائل کے باوجود ریسکیو کی کوششوں کی تفصیلات فراہم کیں، اور کہا کہ شہری سہولیات میں بہتری اور موثر فائر سسٹم کی ضرورت ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: گل پلازہ سانحہ — چیف فائر آفیسر کا جوڈیشل کمیشن میں اہم انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!