کراچی: سندھ حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ لازمی قرار

سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) پالیسی بورڈ کے 50 ویں اجلاس میں کیا گیا۔

کراچی: گل پلازہ سانحہ — چیف فائر آفیسر کا جوڈیشل کمیشن میں اہم انکشاف

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، معاونین اور دیگر حکام نے شرکت کی اور تعلیم، ٹرانسپورٹ، سیاحت اور صنعتی ترقی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں ایچ ٹی وی اور ایل ٹی وی ڈرائیور ٹریننگ اسکول قائم کیے جائیں گے، اور بغیر پری لائسنس تربیت کے کسی کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں پانچ سال میں ایک لاکھ ڈرائیورز کو عالمی معیار کی تربیت دے کر لائسنس فراہم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس اقدام سے نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اسی اجلاس میں ماحولیاتی سیاحت اور جنگلات کے تحفظ کے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ماربل سٹی کراچی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سندھ حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کے لیے پری لائسنس ٹریننگ لازمی قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!