لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے شرکاء سے ایک خصوصی فکری نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کو زندگی کے مقصد، متوازن شخصیت سازی اور فکری ارتقاء پر رہنمائی فراہم کی۔
محمود آباد میں جعلی کرنسی سے خریداری کرنے والا گروہ گرفتار، ڈیڑھ لاکھ کے قریب جعلی نوٹ برآمد
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد متوازن نشوونما ہے کیونکہ ایک انسان پانچ جہتوں—جسمانی، ذہنی، روحانی، سماجی اور اخلاقی—پر مشتمل ہوتا ہے، اور ان تمام پہلوؤں میں ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زندگی کی حقیقی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب انسان اپنی تمام صلاحیتوں کو متناسب انداز میں پروان چڑھائے۔
انہوں نے کہا کہ انسان جب مسلسل محنت، غور و فکر اور خود احتسابی کو اپنا شعار بناتا ہے تو وہ نہ صرف اپنی ذات کو پہچانتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی معرفت بھی حاصل کرتا ہے۔ ان کے مطابق اپنے رب سے مضبوط تعلق ہی انسان کو باطنی سکون اور حقیقی آزادی فراہم کرتا ہے۔
نشست کے دوران انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ سوچ اور عمل میں توازن پیدا کریں، اپنی کمزوریوں کا ادراک کریں اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا کردار معاشرے کی تعمیر میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ نے اس نشست کو فکری اور روحانی اعتبار سے انتہائی مفید قرار دیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی شخصیت کی ہمہ جہت ترقی کے حوالے سے نئی رہنمائی ملی ہے۔
