کراچی: رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی فائر ورکس کے 4 ملزمان گرفتار، 700 کلوگرام مواد برآمد

کراچی، 17 فروری 2026: ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کیپری سینما نزد جناح میرج لان سے غیر قانونی طور پر فائر ورکس ذخیرہ کرنے والے چار ملزمان، محمد فاروق، محمد حنیف، بلال کریم اور دین محمد کو گرفتار کر لیا۔

حیدرآباد کسٹمز نے کروڑوں روپے کی غیر قانونی اشیاء تلف کر دیں

ملزمان کے قبضے سے 700 کلوگرام غیر قانونی فائر ورکس برآمد ہوئے، جو کسی بھی وقت بڑے نقصان کا سبب بن سکتے تھے۔ پولیس اور رینجرز نے بتایا کہ یہ آتش گیر مواد سابقہ مفرور ملزم محمد حنیف عرف پٹاخہ سے تعلق رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ مورخہ 6 اگست 2025 کو آمنہ پلازہ، ایم اے جناح روڈ، کراچی میں اسی ملزم کے غیر قانونی فائر ورکس کے گودام میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ مواد کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی فائر ورکس کے 4 ملزمان گرفتار، 700 کلوگرام مواد برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!