کراچی: رمضان سے قبل کمشنر کی ہدایت پر آرام باغ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر پرائس چیکنگ، 50 دکاندار چالان، 4 گرفتار

کراچی: کمشنر کراچی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کی قیادت میں شہر کے مصروف تجارتی علاقوں ٹاور اور آئی آئی چندریگر روڈ پر اشیائے خوردونوش اور پھلوں کی قیمتوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 50 دکانداروں اور فروٹس فروشوں کو جرمانے کے ساتھ چالان کیا گیا جبکہ 4 گراں فروشوں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔

کراچی: رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی فائر ورکس کے 4 ملزمان گرفتار، 700 کلوگرام مواد برآمد

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ نے بتایا کہ ٹاور اور آئی آئی چندریگر روڈ پر شہریوں کی جانب سے من مانی قیمتوں اور نرخنامے نہ لگانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر فوری اور جامع کارروائی کی گئی۔ کئی دکانوں پر مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کی جا رہی تھی اور کئی دکاندار سرکاری نرخنامے آویزاں کرنے میں ناکام پائے گئے۔

حاظم بھنگوار نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو موقع پر قانون کے مطابق اقدامات کے بعد تھانے منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو آخری وارننگ دی گئی اور واضح کیا گیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے قریب گراں فروشی میں اضافہ ہو جاتا ہے، جسے ضلعی انتظامیہ بروقت اقدامات کے ذریعے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ کمشنر کراچی کی ہدایت کے مطابق شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے پرائس چیکنگ کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گراں فروشی یا نرخنامے کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ دفاتر کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.53.06 PM WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.53.06 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.53.06 PM 2

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رمضان سے قبل کمشنر کی ہدایت پر آرام باغ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر پرائس چیکنگ، 50 دکاندار چالان، 4 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!