لاڑکانہ: انسداد دہشت گردی عدالت سے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس کا فیصلہ، ملزم کو 7 سال قید کی سزا

لاڑکانہ: انسداد دہشت گردی عدالت لاڑکانہ نے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ، حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک

عدالت کے جج الطاف دایو نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم امتیاز سہتو کو جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم دیا۔

استغاثہ کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور کے رہائشی امتیاز سہتو کو لاڑکانہ کے تھانہ ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے سات ماہ قبل تین ہینڈ گرنیڈز سمیت گرفتار کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گرفتار ملزم لاڑکانہ خیرپور پل کو دھماکے سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو قید کی سزا سنائی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “لاڑکانہ: انسداد دہشت گردی عدالت سے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس کا فیصلہ، ملزم کو 7 سال قید کی سزا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!