اورنگی ٹاؤن میں جیولری شاپ میں نقب زنی بے نقاب، 15 سالہ ملازم سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی: ضلع ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جیولری شاپ میں ہونے والی نقب زنی کی واردات کو پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر ٹریس کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

لاڑکانہ: انسداد دہشت گردی عدالت سے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس کا فیصلہ، ملزم کو 7 سال قید کی سزا

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے مطابق واردات میں جیولری شاپ کا 15 سال سے کام کرنے والا ملازم عامر ماسٹر مائنڈ نکلا، جس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور دکان میں نقب لگا کر قیمتی سامان چوری کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستہوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ سونا، ڈائمنڈ، چاندی اور دیگر قیمتی زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ واردات میں استعمال ہونے والے اوزار اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اندرونی معلومات کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی اور رات کے وقت دکان میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چرا لیے تھے۔ واقعے کے بعد خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اورنگی ٹاؤن میں جیولری شاپ میں نقب زنی بے نقاب، 15 سالہ ملازم سمیت 5 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!