ایسٹ زون میں جرائم کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی، رمضان سیکیورٹی پلان کی تیاری کی ہدایت

کراچی: ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی میں ایسٹ زون کراچی میں ہفتہ وار کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی ایس ایس پیز اور انویسٹی گیشن ونگ ایسٹ زون کے افسران نے شرکت کی۔

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ، حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک

اجلاس کے دوران ایسٹ زون کے تمام تھانوں میں ہونے والے ہفتہ وار جرائم اور انسدادِ جرائم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضلعی ایس ایس پیز نے قتل، اقدام قتل، چوری، ہاؤس رابری، وہیکل چوری و اسنیچنگ اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات پر بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے آغاز پر تاجربرادری اور کاروباری حضرات سے مشاورت کرتے ہوئے مؤثر سیکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد، تراویح کے مقامات، بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی گزرگاہوں پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شاہین فورس کو مربوط حکمت عملی کے تحت پٹرولنگ پر تعینات کیا جائے۔

ڈاکٹر فرخ علی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور پُرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اجلاس کے اختتام پر تھانوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو شاباش دی گئی جبکہ ناقص کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.45.23 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.45.23 PM 2

WhatsApp Image 2026 02 17 at 5.45.24 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ زون میں جرائم کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی، رمضان سیکیورٹی پلان کی تیاری کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!