کولمبو (اسٹاف رپورٹر) — آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کراچی: کیماڑی پولیس کی کارروائی، لیاری گروہ کے شوٹر ہلاک
کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔ ایک کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوا۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے اوور میں آؤٹ ہوئے۔ ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنائے لیکن صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
پاکستان نے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں صرف 114 رنز بنائے اور 18 اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ عثمان خان نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے، شاداب خان 14 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، وورن چکرورتی، جسپریت بھمرا اور اکثر پٹیل نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، تلک ورما اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔ بھارتی ٹیم نے اپنی پلیئینگ الیون میں ابھیشیک شرما اور کلدیپ یادیو کو شامل کیا۔
