کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کیماڑی پاک کالونی پولیس نے لیاری گروہ کے بھتہ خور جمیل جدگال کے اہم کارندے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ملزم صالح محمد عرف صوالی کو ہلاک کر دیا۔
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم پولیس پر مسلح حملوں میں ملوث تھا اور اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت 8 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔ ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران فرار ہو گئے۔
پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں جبکہ اس کا مزید مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے عوام سے اپیل کی کہ قانون کے دائرے میں رہ کر کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع پولیس کو دیں۔