کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، ایسٹ زون کی جانب سے تھانہ گلستانِ جوہر میں تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعید غنی کا کورنگی ٹاؤن پھولوں کی نمائش میں خطاب، عوام کو جوابدہ ہونے کا اعادہ

پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے جوہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے ملزمان کی شناخت کی اور انہیں حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر ولد عبدالرشید، عاقب ولد رفیق احمد، اور احمد ولد محمد عرفان کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے جوہر، شارعِ فیصل اور اطراف کے دیگر علاقوں میں کی گئی وارداتوں کی تفصیلات بھی بتائ

یں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائی، تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!