وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھینس کالونی ملیر آمد، جیئے بھٹو کے نعروں سے استقبال

سید مراد علی شاہ اتوار 15 فروری 2026ء بمطابق 26 شعبان المعظم 1447ھ کو بھینس کالونی ملیر پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سندھ اسمبلی دھرنا کیس: جماعت اسلامی رہنماؤں و کارکنان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ کی آمد پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد، پاکستان پیپلز پارٹی ملیر کے رہنماؤں اور کارکنوں نے “جیئے بھٹو” کے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ استقبالیہ بینرز پر ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تصاویر آویزاں تھیں۔

ترجمان کے مطابق پنڈال کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا جبکہ پارٹی کے تنظیمی گیتوں سے ماحول گونجتا رہا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

WhatsApp Image 2026 02 15 at 5.09.45 PM WhatsApp Image 2026 02 15 at 5.09.45 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 15 at 5.09.45 PM 2

69 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بھینس کالونی ملیر آمد، جیئے بھٹو کے نعروں سے استقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!