کراچی: سندھ اسمبلی کے نزدیک پولیس اور جماعت اسلامی کارکنان میں جھڑپیں، شیلنگ اور پتھراؤ

سندھ اسمبلی سے متصل علاقے میں پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنان کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جبکہ کارکنان نے بھی پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی چیمبرز آف کامرس کا دورہ، گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو بحالی کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے احتجاجی کارکنان کو منتشر کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد دونوں جانب سے تشدد شروع ہوگیا۔ سندھ اسمبلی کے آس پاس کا علاقہ عارضی طور پر میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔

پولیس نے علاقے کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی نفری بھی طلب کی اور موقع پر حالات کو قابو میں کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!