شیرین جناح کالونی کے قریب ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع ملی ہے۔ ترجمان Rescue 1122 Sindh کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیے گئے۔
بھارت کے خلاف مکمل تیاری ہے، عثمان طارق ہمارا ’ٹرمپ کارڈ‘ ہیں: سلمان علی آغا
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے اور صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم امدادی ٹیمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب غیر ضروری ہجوم نہ کریں تاکہ ریسکیو کارروائی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
