ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کرائم سین یونٹ کا دورہ، سائنسی تحقیقات پر زور

ایڈیشنل آئی جی کراچی Ghulam Nabi Memon نے پولیس اسٹیشن بریگیڈ میں قائم Crime Scene Unit Karachi Police (CSU) کا دورہ کیا، جہاں انہیں یونٹ کی کارکردگی اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی، ایس ایس پی کرائم سین یونٹ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے یونٹ کے ڈیلی آپریشنز، شواہد کے تحفظ کے طریقۂ کار اور سائنسی بنیادوں پر کرائم سین کی تحقیقات کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

پولیس چیف نے شواہد کے مؤثر تحفظ اور سائنسی انداز میں کرائم سین کے معائنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید تفتیشی نظام مؤثر اور شفاف تحقیقات کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے یونٹ کی مزید بہتری اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

دورے کے اختتام پر ایس ایس پی کرائم سین یونٹ کی جانب سے پولیس چیف اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو روایتی سندھی اجرک پیش کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 02 13 at 5.15.16 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 13 at 5.15.17 PM

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!