شہر میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران District City Police Karachi نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
گارڈن پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان کو تھانہ چاکیواڑہ اور رسالہ کی حدود سے کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت زبیر عرف ایرانی، انور، غنی الرحمٰن اور آشوک عرف رمیش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے کرسٹل (آئس) اور شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار افراد عادی اور پیشہ ور منشیات فروش ہیں جو مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

