گارڈن پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

گارڈن کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف جاری مہم کے دوران Garden Police نے لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کپل کمار ولد فقیرا کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے 9mm ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “گارڈن پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!