اسلام آباد (رپورٹ) — وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل اور گیس کے 40 نئے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں، جن میں سے 18 ذخائر کو باقاعدہ طور پر کارآمد بنا دیا گیا ہے۔
ریاست ایک ماں کی طرح خصوصی افراد کے ساتھ کھڑی ہے، مریم نواز
انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ دریافت ہونے والے نئے ذخائر سے دسمبر 2025 تک یومیہ 61 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی جا رہی ہے، جبکہ یومیہ 1553 بیرل تیل بھی پیدا کیا جا رہا ہے۔
تحریری جواب کے مطابق 22 نئے ذخائر اس وقت مختلف مراحل میں پراسیسنگ کے عمل سے گزر رہے ہیں، جنہیں جلد قومی توانائی نظام میں شامل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم کے مطابق ان دریافتوں سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور مقامی وسائل کے مؤثر استعمال میں نمایاں مدد ملے گی۔
