لاہور (رپورٹ) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست ایک ماں کی طرح خصوصی افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ جہاں اس کا کوئی شہری مشکل میں ہو وہاں دادرسی کرے۔
محترمہ رفعت مشتاق کا آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ سے پاکستانیّت پر خطاب
وہ لاہور میں مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کسی معجزے سے کم نہیں اور ترقی، خوشحالی اور خدمت کا سفر مسلسل جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آٹزم کا شکار بچوں کے لیے پنجاب کا پہلا جدید ترین ریسورس سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں عالمی معیار کی تعلیم، تھراپی اور بحالی کی سہولیات دستیاب ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں سینٹرز آف ایکسی لینس کے سیکڑوں مراکز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ آٹزم کا شکار بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹزم سے متاثرہ بچے ان کے دل کے بہت قریب ہیں اور ان کے والدین کا حوصلہ چٹان کی مانند مضبوط ہوتا ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین کو بھی ماہرین کے ذریعے تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ پورے پنجاب میں خصوصی بچوں کے لیے 70 بسیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کی تعلیم اور بحالی کے عمل میں آسانی پیدا ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب ترقی، خوشحالی اور خدمت کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔
