آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا ضلع جامشورو کا دورہ، سیہون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر حاضری، عرس سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ضلع جامشورو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان کا بڑا اعلان: ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے معیار میں بنیادی تبدیلی کا عندیہ

دورے کے دوران آئی جی سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فول پروف سیکیورٹی، مؤثر نظم و ضبط اور مثالی پیشہ ورانہ کارکردگی پر پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

آئی جی پی سندھ نے شاندار سیکیورٹی انتظامات پر ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کو تعریفی سند پیش کی، جبکہ ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ بلوچستان کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا عرس ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج تھا، تاہم سندھ پولیس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرس مبارک کا پرامن اور کامیاب انعقاد سندھ پولیس کی اجتماعی محنت اور تمام اداروں کے باہمی تعاون کا عملی ثبوت ہے۔

آئی جی سندھ نے دادو کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی اور کچہ ایریا کو مکمل طور پر کلیئر کر کے ریاستی رِٹ قائم کی جائے گی۔

انہوں نے جامشورو پولیس کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ضلع جامشورو سے نہ صرف جرائم بلکہ منشیات کی لعنت اور اس سے جڑے ناسوروں کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

آئی جی پی سندھ نے سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ سندھ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا ضلع جامشورو کا دورہ، سیہون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر حاضری، عرس سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!