سلطان کوٹ کے علاقے میں مبینہ طور پر “تین اغوا کی کوشش” سے متعلق بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر کو ایس ایس پی شکارپور نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے سراسر بے بنیاد، حقائق کے منافی اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ قرار دیا ہے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا ضلع جامشورو کا دورہ، سیہون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر حاضری، عرس سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
ایس ایس پی شکارپور کا کہنا تھا کہ اس خبر کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں اور اس قسم کی غیر مصدقہ اطلاعات عوام میں بلاوجہ خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شکارپور میں اغوا کی کوئی واردات یا رپورٹ کئی ماہ سے زیرو ہے اور شہری بلاوجہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
انہوں نے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر غلط اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والوں سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر کو نشر یا شیئر کرنے سے قبل مکمل تحقیق اور تصدیق کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام میں خوف و اضطراب پیدا نہ ہو۔
ایس ایس پی شکارپور نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔
