ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 پولیس مقابلے، 7 ملزمان گرفتار، 6 زخمی

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کے احکامات پر پولیس نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف بھرپور اور کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے دوران چار الگ الگ پولیس مقابلے پیش آئے۔
سندھ حکومت کی نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریاں تیز، محکمہ کھیل کو طریقۂ کار تیار کرنے کی ہدایت

یہ مقابلے تھانہ گبول ٹاؤن، تھانہ نیو کراچی، تھانہ سپر مارکیٹ اور تھانہ سرسید کی حدود میں ہوئے، جہاں مجموعی طور پر 6 ملزمان زخمی حالت میں جبکہ 1 ملزم بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 6 عدد 30 بور پستول، 2 موٹر سائیکلیں اور متعدد موبائل فون برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تھانہ گبول ٹاؤن پولیس مقابلہ:
سروس روڈ سیکٹر 16-B کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں معراج ولد نور اسلام زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ارحم ولد جمیل یونس بلا ضرب گرفتار ہوا۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول 30 بور، راؤنڈز، موبائل فون اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

تھانہ نیو کراچی پولیس مقابلہ:
سیکٹر 11-J مین روڈ کے قریب مقابلے میں شہریار ولد سلیم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ایک پستول، راؤنڈز اور اسمارٹ فون برآمد کیا گیا۔

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس مقابلہ:
گجر نالہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب تین ملزمان سید صائم علی، دلاور اور فیضان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ ان کے قبضے سے تین پستول، راؤنڈز اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

تھانہ سرسید پولیس مقابلہ:
محمد شاہ قبرستان کے قریب مقابلے میں نزیر احمد ولد بشیر احمد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ایک پستول اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان ایکٹو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.28.07 PM WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.28.07 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.28.07 PM 2

68 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 پولیس مقابلے، 7 ملزمان گرفتار، 6 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!