تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 6 کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 153 کلو سے زائد منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کامیاب کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 153.4 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 پولیس مقابلے، 7 ملزمان گرفتار، 6 زخمی

تعلیمی اداروں کے اطراف کارروائیاں:
اے این ایف نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے

لیاری (کراچی) میں ایک کالج کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 7.7 کلو گرام چرس برآمد کی۔

حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں:

ناردرن بائی پاس کراچی کے قریب گاڑی سے 120 کلو گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

رِنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس اور 1.3 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

پشاور میں کرکٹ گراؤنڈ کے قریب ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد۔

انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب کارروائی میں ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کا انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ منشیات کے نیٹ ورکس سے جڑے دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.28.26 PM WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.28.26 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.28.26 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.28.26 PM 3 WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.28.27 PM

71 / 100 SEO Score

One thought on “تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 6 کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 153 کلو سے زائد منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!