سندھ حکومت کی نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریاں تیز، محکمہ کھیل کو طریقۂ کار تیار کرنے کی ہدایت

سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، چیف انجنیئر محمد اسلم مہر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
پولیس مقابلہ: اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

اجلاس میں صوبہ سندھ کے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر نے سیکریٹری کھیل کو ہدایت کی کہ یوتھ کارڈ کے لیے جامع اور مؤثر طریقۂ کار تیار کیا جائے تاکہ صوبے کے نوجوان طبقے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر رواں سال جون سے قبل سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار، اسکالرشپ، ماہانہ وظیفہ اور اسپورٹس سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ نوجوانوں کو خودمختار، بااختیار اور باصلاحیت بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ کا مقصد نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت کی نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریاں تیز، محکمہ کھیل کو طریقۂ کار تیار کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!