پولیس مقابلہ: اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

اتحاد ٹاؤن تھانے کی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان عابدآباد قبرستان کے قریب دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مدینہ کالونی سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک عادی جرائم پیشہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس پر فائرنگ سمیت 7 مقدمات درج ہیں، جبکہ دورانِ تفتیش اس سے درجنوں لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ملزم اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، بلدیہ اور موچکو کے علاقوں میں سرگرم رہا ہے۔

فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کر لیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.27.26 PM WhatsApp Image 2026 02 11 at 2.27.26 PM 1

63 / 100 SEO Score

One thought on “پولیس مقابلہ: اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!