غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علمدار حسین اور ارم اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔
Wednesday, 11th February 2026

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا، جو بغیر لائسنس غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 45 ہزار 300 کینیڈین ڈالر اور 28 ہزار 400 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!