غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی — فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل اور سہروش کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں ناظم آباد اور گارڈن ایسٹ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی پی آر اے بورڈ کا 46واں اجلاس: ای پروکیورمنٹ، شفافیت اور پالیسی اصلاحات پر اہم فیصلے

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جس میں امریکی ڈالر، ترک لیرا، یو اے ای درہم، برطانوی پاؤنڈ، یورو، قطری ریال، چائنیز یوآن، سعودی ریال، بحرینی دینار، ملائیشین رنگٹ، آسٹریلین ڈالر اور 59 لاکھ 33 ہزار سے زائد پاکستانی روپے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!