کراچی — ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی آزاد خان سے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے چھ رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اسماعیل بھائی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ مرتضیٰ لوکھنڈ والا، خزیمہ ایرنپور والا، علی اصغر بھائی مٹھائی والا، علی فدا ذاکر اور حسنین رتلام والا شامل تھے۔
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پولیس اور کمیونٹی کے درمیان تعاون کے فروغ، روابط کے استحکام اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف کمیونٹیز کے ساتھ مضبوط روابط اور باہمی اعتماد کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے مؤثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں تاکہ شہر میں امن و امان کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو تحائف پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔