کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ کے احکامات، تجاوزات اور ڈبل پارکنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا آغاز

کراچی — ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مظہر نواز شیخ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ایڈمن کاشف ندیم اور ڈی ایس پی لیگل ٹریفک محمد طفیل کی زیرِ قیادت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈی ایس پی صاحبان اور سیکشن آفیسرز نے شرکت کی۔

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے تربیت یافتہ افسران کی ملاقات

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام افسران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ہدایات میں شہر کے اضلاع میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے انکروچمنٹ اور ڈبل پارکنگ کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں کرنے پر زور دیا گیا۔

خصوصی طور پر مین شاہراؤں اور سروس روڈز پر قائم تجاوزات اور ڈبل پارکنگ کا فوری خاتمہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈبل پارکنگ کے تدارک کے لیے جدید ٹیکنالوجی، روبو کار اور ڈرون کیمراز کے ذریعے چالان جاری کرنے کے احکامات بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں یہ بھی ہدایت دی گئی کہ شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو منظم رکھا جائے تاکہ شہریوں کے لیے آسانی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری یقینی بنائی جا سکے۔

کراچی ٹریفک پولیس عوام کے تعاون سے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ کے احکامات، تجاوزات اور ڈبل پارکنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!