کراچی — انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ، جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے زیرِ تربیت افسران کی ملاقات سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہوئی۔ اس موقع پر 14ویں ڈومین اسپیسیفک مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے شرکاء کی قیادت ڈائریکٹر PAS ڈاکٹر فیصل نے کی۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامکمل تعمیراتی گڑھا شہری کے لیے جان لیوا، موٹرسائیکل سمیت گرنے کا واقعہ
ملاقات میں ایڈشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ٹریننگ، ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی، فنانس اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ایڈشنل آئی جی آپریشنز نے شرکاء کو سندھ پولیس کی تاریخ، انتظامی امور، کچہ آپریشنز، اسٹریٹ کرائم کے تدارک اور جدید آئی ٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ موثر گورننس، قانون کی بالادستی اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس جدید تقاضوں کے مطابق جرائم کے انسداد، عوامی تحفظ اور پیشہ ورانہ تربیت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
زیرِ تربیت افسران نے انتظامی و آپریشنل امور پر سوالات کیے، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔ شرکاء نے کچہ آپریشن "نجات مہران” اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف اقدامات کو سراہا، اور اس پر مبنی دستاویزی فلم بھی دیکھنے کا موقع ملا۔
ملاقات کے اختتام پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
