


کراچی — اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے علاقے میں نامکمل تعمیراتی کام ایک شہری کے لیے خطرہ بن گیا، جہاں شہری موٹرسائیکل سمیت ایک گڑھے میں گر گیا۔
کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی بین الاقوامی سفر کی کوشش میں 3 مسافر گرفتار
واقعہ 4 فروری کی رات پیش آیا، جب شہری گڑھے کے کنارے سے اپنی موٹرسائیکل نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اچانک توازن خراب ہونے کے باعث وہ گڑھے میں جا گرا اور موٹرسائیکل اس کے اوپر گر گئی۔
ابتدائی طور پر شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلنے کی کوشش کی، تاہم تین افراد نے موقع پر پہنچ کر مل کر اسے گڑھے سے بحفاظت باہر نکالا۔
حادثے کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں واقعے کے خطرناک مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ شہر میں جاری نامکمل تعمیراتی کام عوام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔