رمضان المبارک میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ پولیس کو حکم

کراچی — وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

سندھ پولیس ایتھلیٹکس ٹیم کی تشکیل، این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹرائلز کا کامیاب انعقاد

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس جامع کنٹی جنسی پلان ترتیب دے اور رمضان المبارک کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی پولیس نفری تعینات کی جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ مارکیٹس، شاپنگ ایریاز اور رش والے مقامات پر اضافی پولیس تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں، اور سندھ پولیس کو اس حوالے سے مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “رمضان المبارک میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ پولیس کو حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!