سندھ پولیس ایتھلیٹکس ٹیم کی تشکیل، این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹرائلز کا کامیاب انعقاد

کراچی — آج بروز ہفتہ، 7 فروری 2026ء کو سندھ پولیس ایتھلیٹکس ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے ایتھلیٹکس گراؤنڈ میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائلز میں سندھ پولیس کی مختلف رینجز سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت ایتھلیٹکس کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس، منشیات مافیا اور غیر قانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم

ٹرائلز کے دوران 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، 1500 میٹر دوڑ، لانگ جمپ، ڈسکس تھرو اور شاٹ پُٹ کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں امیدوار کھلاڑیوں نے اپنی جسمانی صلاحیت، فٹنس اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی اور غیر جانبدارانہ جائزہ لیا گیا، جس کے بعد مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر سندھ پولیس ایتھلیٹکس ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے مطابق اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا، کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا اور سندھ پولیس کی نمائندگی کے لیے ایک مضبوط اور متحرک ایتھلیٹکس ٹیم تشکیل دینا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس ایتھلیٹکس ٹیم کی تشکیل، این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹرائلز کا کامیاب انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!