کراچی: سابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں کاٹی کی پُروقار تقریب، صنعتکار برادری کا خراجِ تحسین

کراچی: سندھ پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی سربراہی ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری ذمہ داری بھی تھی، اور امن و امان کا قیام، قانون کی بالادستی اور شہریوں و صنعتکاروں کے جان و مال کا تحفظ ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور اس شعبے کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

کراچی: لیاری گینگ وار کے اہم کارندے کی گرفتاری، ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ایکٹنگ پیٹرن اِن چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر زاہد حمید، نائب صدر محمد طلحہ علی، سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب، کائیٹ لمیٹڈ کے چیئرمین زاہد سعید، سی ای او سلیم الزماں، کاٹی کے سابق چیئرمین و صدور فرحان الرحمان، مسعود نقی، سید جوہر علی قندھاری، احتشام الدین، فرخ مظہر، راشد صدیقی، شیخ عمر ریحان، طارق ملک، لیدر ایسوسی ایشن کے چیئرمین دانش امان سمیت دیگر ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ کاٹی کی جانب سے جس محبت، خلوص اور عزت سے انہیں مدعو کیا گیا وہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کراچی کی صنعتکار برادری خصوصاً کاٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاٹی نے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مضبوط تعلق ہی ایک مستحکم اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔

اس موقع پر کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ غلام نبی میمن نے اپنے دورِ قیادت میں نہ صرف سندھ پولیس کی مؤثر سربراہی کی بلکہ صوبے میں امن و امان، قانون کی بالادستی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ ایکٹنگ پیٹرن اِن چیف زبیر چھایا نے کہا کہ ان کے دور میں پولیس اور صنعتکاروں کے درمیان روابط مضبوط ہوئے اور صنعتی علاقوں خصوصاً کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سیکیورٹی کے معاملات پر مؤثر توجہ دی گئی۔

سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب نے بھی غلام نبی میمن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات سندھ کے عوام، پولیس فورس اور کاروباری برادری کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں کاٹی کی پُروقار تقریب، صنعتکار برادری کا خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!