کراچی: لیاری گینگ وار کے اہم کارندے کی گرفتاری، ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد

کراچی: ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی کی جانب سے لیاری گینگ وار کے خلاف اہم کارروائی کے دوران بغدادی کے علاقے سے لیاری گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کا ایک اہم کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا بے قابو سلسلہ، SBCA کی مبینہ خاموشی

گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد شریف ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور 9mm پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق، گرفتار دہشت گرد کراچی میں مختلف تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث پایا گیا اور شہر میں بدنام لیاری گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔

گرفتار دہشت گرد کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ اور سندھ ارمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں، جبکہ اس کا مزید سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے تاکہ گروپ کے دیگر ساتھیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: لیاری گینگ وار کے اہم کارندے کی گرفتاری، ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!